in

پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 رنز سے شکست دیدی، 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 166 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 رنز سے شکست دیدی، 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 166 رنز تک محدود رہی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے 170 رنز کے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا تاہم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناپائی۔

مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گری، جنیمن ملان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈریکس 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

جیکس اسنیمن 2، ڈیوڈ ملر 6، ہینرچ کلاسن 12، اینڈائل فیہلوکوایو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے تاہم مہمان کھلاڑی 15 رنز ہی بنا پائے، ڈوین پریٹوریس 15 اور بیورن فورچوئن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کے درمیان 2.1 اوورز میں 27 رنز کی پارٹر شپ قائم ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

محمد رضوان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا اور 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، انہوں نے 64 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 13 فروری جبکہ آخری میچ 14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف پاکستانی اداکارنصیبو لال کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

معروف پاکستانی اداکارنصیبو لال کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

علیزے شاہ کی فلم ’دُلہن اور ایک رات‘کا ٹریلر دیکھیں

علیزے شاہ کی فلم ’دُلہن اور ایک رات‘کا ٹریلر دیکھیں