in

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے 170رنز کا ہدف

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے 170رنز کا ہدف

لاہور میں کھیلے جارہے 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم صرف ایک رن پر بابراعظم رن آؤٹ ہوگئے۔

نوجوان بلےباز حیدر علی 21، حسین طلعت15، افتخار احمد4، خوشدل شاہ12 جبکہ فہیم اشرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلوائیو نے 2، فارٹیون اور سیپاملا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا اور صرف 64 گیندوں پر سنچری مکمل کرتے ہوئے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ٹاس ہارنے کے بعد کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، میچ میں نئےکھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔

مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان چودہ میچز ہوئے، جن میں سے 8 میں پروٹیز نے میدان ماراجبکہ 6 میچز پاکستان نےجیتے ہیں۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹی20 ٹرافی کی رونمائی

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، قومی ٹیم نے پاکستان میں 18 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 14 میں فتح گرین شرٹ کے نام رہی جبکہ اسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہینوں نے پاکستان میں کھیلتے ہوئے گزشتہ 5 ٹی 20 میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقا آخری 4 ٹی 20 مقابلے میں کوئی میچ اپنے نام نہیں کرسکا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کوویکسین دینی چاہیے؟

کیا ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کوویکسین دینی چاہیے؟

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ

بیٹے کے نئے البم پر عدنان سمیع خان کا تبصرہ