in

سفری پابندیاں: ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ملتوی

سفری پابندیاں: ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ملتوی

پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سفری پالیسی کے اجراء کے بعد کیا۔ ایمریٹس ایئر لائنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آفیشل ایئرلائن ہے۔

ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری کو کھیلا جانا تھا۔

ایمریٹس کی سفری پالیسی کے تحت ایئرلائن نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا ہے، جس کے بعد دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 12 فروری کو ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے تعاون اور صورتحال کو سمجھنے پر زمبابوے کرکٹ کے مشکور ہیں، پرامید ہیں کہ ہم اب کسی موقع پر اس اضافی دورے کو ضرور مکمل کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپریل میں زمبابوے کا دورہ کرنا ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز ابھی تک اپنے ابتدائی پلان کے مطابق شیڈول ہے تاہم پی سی بی اس دوران کوویڈ-19 کی صورتحال اور فلائیٹ آپریشن کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو 17 اپریل کو بلائیو روانہ ہونا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیرہ اسماعیل خان میں قبروں سے مردے غائب

ڈیرہ اسماعیل خان میں قبروں سے مردے غائب

مریخ مشن:عرب امارات کے بعد چین بھی مریخ پر پہنچ گیا

مریخ مشن:عرب امارات کے بعد چین بھی مریخ پر پہنچ گیا