in

گھرکے شیر، گھرمیں بھی ڈھیر، انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

گھرکے شیر، گھرمیں بھی ڈھیر، انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

گھر کے شیر، گھر میں بھی ڈھیر ہوگئے، ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 14 ٹيسٹ جيتنے والی بھارتی ٹيم کو انگلينڈ نے چنئی ٹيسٹ ميں 227 رنز سے شکست دے دی، 420 رنز کے تعاقب ميں بھارتی ٹيم صرف 192 رنز ہی بناسکی۔ آئی سی سی ٹيسٹ چيمپئن شپ کے پوائنٹس ٹيبل پر انگلش ٹيم پہلے نمبر پر آگئی۔

چنئی ٹيسٹ ميں کوہلی اليون سے 420 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جيمزاينڈرسن اور جيک ليچ کی سرجيکل اسٹرائيک نے گھر کے شيروں کو گھر ميں ہی ڈھير کرديا۔

ٹیسٹ کے آخری روز بھارت نے ايک وکٹ پر 39 رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو جيک ليچ نے پُجارا کو جلد پويلين لوٹا دیا، جيمزاينڈرسن نے ايک ہی اوور ميں شبھمان گِل اور اجنکيا رہانے کی وکٹیں لے لیں۔

کوہلی نے تھوڑی مزاحمت کی ليکن بين اسٹوکس کے ہاتھوں وہ بھی پویلین لوٹ گئے، 6 بھارتی بلے باز ڈبل فيگر ميں بھی داخل نہ ہوسکے، پوری ٹيم 191 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

بھارت 21 سال بعد چنئی کے میدان پر ٹيسٹ میچ ہار گیا، آخری بار 1999ء میں پاکستان نے 12 رنز سے شکست دی تھی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، شاہدخاقان عباسی

غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، شاہدخاقان عباسی

وفاقی کابینہ کی افغان تجارتی معاہدے میں توسیع کی منظوری

وفاقی کابینہ کی افغان تجارتی معاہدے میں توسیع کی منظوری