in

ٹیم میں آنےکےلیےکھلاڑیوں کوفٹنس کے معیار پرپورا اترنا ہوگا،مصباح

ٹیم میں آنےکےلیےکھلاڑیوں کوفٹنس کے معیار پرپورا اترنا ہوگا،مصباح

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جس کھلاڑی کوٹیم میں آنا ہے تواس کوفٹنس کے معیار پرپورا اترنا ہوگا۔ورلڈکپ سے پہلے جنوبی افريقہ کيخلاف ٹی 20 سيريز ميں نوجوانوں کے پاس خود کو منوانے کاموقع ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جس کھلاڑی کوٹیم میں آنا ہے تواس کوفٹنس کے معیار پرپورا اترنا ہوگا۔ورلڈکپ سے پہلے جنوبی افريقہ کيخلاف ٹی 20 سيريز ميں نوجوانوں کے پاس خود کو منوانے کاموقع ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق نے جنوبی افريقہ کو سخت حريف قرار ديا اور ٹی 20 سیریزجيتنے کےعزم کا بھی اظہار کيا۔ انھوں نےکہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اہم ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کےٹی 20 اسکواڈ میں تجربے کی کمی ہے۔

ہیڈکوچ نےايک بار پھر واضح کيا کہ اگرٹيم ميں آنا ہے تو شرجیل خان اور اعظم خان کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایک آدھ سیریز سے کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔اوپنرز کی خامیوں پر نيشنل ہائی پرفارمنس سينٹرمیں کام کریں گے ۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ایسی ہی تیاری تھی لیکن وہاں بدقسمتی سے جيت نہ سکے۔سب وہی چیزیں کیں جو پہلے کرتے رہے، لیکن اس بارہم نے کامیابی حاصل کی۔

مصباح الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ فہیم اور محمد رضوان نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دیا جس سے انہوں نے پرفارم کیا۔ رضوان کٹ اور پل شاٹ اچھی کھیلتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارت کے معروف اداکار دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیاگیا

بھارت کے معروف اداکار دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیاگیا