خواتین اور بچیوں میں گالف گیم مقبول ہونے لگا، لاہور میں انڈر فورٹین جونئیر فلائٹ کٹیگیری میں لڑکيوں نے شاندار کھیل پيش کيا۔
ینگ گالفرز کا کہنا ہے خواتین کے مقابلے مردوں کی نسبت کم ہوتے ہیں، مگر کوشش ہے کہ کھیل پر مہارت کا سفر جلد طے ہوجائے۔
خاتون گالفر اور منتظم مینا زینب کے مطابق ماضی کے مقابلے ميں اب خواتين کی بھی گالف ميں دلچسپی بڑھی ہے، پہلے صرف بیس خواتین رجسٹرڈ ہوئی تھی اس بار 40 ہوچکی ہے۔
مینا زینب نے مزید کہا کہ کھیل کے فروغ کے لئے سرکاری سطح پر رجسٹریشن ون ڈالر ہونی چاہیے۔