in

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان 95 رنز سے کامیاب

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان 95 رنز سے کامیاب

راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 272 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز پر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز ہی بناسکی

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی خاص بات حسن علی کی میچ میں 10وکٹیں تھیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں اوپنر ایڈن مارکرم 100 اور ٹیمبا باوما 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر ڈین ایلگر 17، رسی وین ڈیر ڈوسن 48 اور سابق کپتان فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 اور جنوبی افریقہ 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پہلی اننگز میں حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی