پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔
لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔