in

محمد حفیظ ٹیم سے باہر کیوں؟، محمد وسیم کی وضاحت

محمد حفیظ ٹیم سے باہر کیوں؟، محمد وسیم کی وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم سے باہر نہیں نکالا گیا بلکہ انہوں نے مقررہ وقت تک اسکواڈ جوائن نہیں کیا تھا۔

نمائندہ سماء سے آن لائن انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں تھے، اس لئے وہ ٹیم میں نظر نہیں آرہے، وہ کسی صورت ڈراپ نہیں ہوسکتے، ان کی پرفارمنس بہت اچھی جارہی ہے، ٹیم میں ان کا بہت اہم رول ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 فروری کی ڈیڈ لائن تھی اگر محمد حفیظ اس وقت تک دستیابی دے دیتے تو کوئی بیوقوف ہی ہوتا جو انہیں ٹیم میں نہ رکھا، انہیں ٹیم سے نکالنے کی صرف قیاس آرائیاں ہیں، وقت پر ٹیم کو جوائن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ محمد حفیظ کا تھا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دو ملکوں کے درمیان سیریز ہے، میرا کام بہت آسان تھا کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب کروں، جو فہرست ملی اس کے مطابق محمد حفیظ نے تحریری طور پر بتایا ہوا تھا کہ وہ ان تاریخوں میں دستیاب نہیں، اس لئے ٹیم میں ان کی سلیکشن نہیں ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس جاری

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی آرڈیننس جاری

گوبر پھینکنے کا تنازعہسابقہ کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

گوبر پھینکنے کا تنازعہسابقہ کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا