in

راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرادن، پاکستان کے 6وکٹ پر 129رنز

راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرادن، پاکستان کے 6وکٹ پر 129رنز

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالئے، میزبان ٹیم کو 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی، رضوان 28 اور حسن علی صفر پر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالئے۔

پاکستانی اوپنرز مسلسل چوتھی اننگز میں ناکام ہوگئے، عمران بٹ صفر اور عابد علی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقا کیخلاف دو ٹیس میچوں کی 4 اننگز میں عمران بٹ محض 36 اور عابد علی 33 رنز ہی بناسکے۔

سابق کپتان اظہر علی دوسرے اننگز میں اب تک پاکستان کے ٹاپ اسکورر ہیں، وہ 33 رنز بنا کر وکٹ گنوا گئے، پہلی اننگز میں وہ بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم بھی 12 رنز بناسکے، پہلی اننگز میں انہوں نے 45 رنز بنائے تھے، کپتان بابر اعظم جنوبی افریقا کیخلاف 4 اننگز میں تیسری مرتبہ کیشو مہاراج کے ہاتھوں وکٹ گنوا گئے، وہ صرف 8 رنز ہی بناسکے، فہیم اشرف 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ان کے ساتھ حسن علی صفر پر چوتھے دن پاکستان کی ادھوری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈے نے 3 اور کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقی ٹیم کو پہلی اننگز میں 201 رنز پر پویلین بھیج دیا، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی، تیمبا باووما 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈبل شاہ لوگوں کو کیسے دھوکا دیتا ہے

ڈبل شاہ لوگوں کو کیسے دھوکا دیتا ہے

باجوڑ میں جرگہ: خواتین پر ریڈیو چینل فون کرنے پرپابندی

باجوڑ میں جرگہ: خواتین پر ریڈیو چینل فون کرنے پرپابندی