جنوبی افریقا کی ٹیم نےپہلی اننگز106 رنز4 کھلاڑی کے نقصان پر تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا۔ کپتان کوئنٹن ڈی کوک 29 رنز پر شاہین شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ویان مولڈر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔جارج لینڈے 21 رنز پر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کیشوو مہاراج کی وکٹ بھی حسن علی نے لی۔انھوں نے ایک رن بنایا۔ کیگیسو رابادا صرف پر رن آؤٹ ہوئے۔ نارٹیج کی وکٹ صفر پر حسن علی نے لی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 54 رنز دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔شاہین شاہ ،فہیم اشرف اورنعمان علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 272 رنز اسکور کئے تھے۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔