پاکستان نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولر لنگی نگیدی کی جگہ ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔
جنوبی افریقہ
کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، ویان ملڈر۔