in

پاکستان سپرلیگ6، شائقین کواسٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ

پاکستان سپرلیگ6، شائقین کواسٹیڈیم جانے کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ

پاکستان سپر لیگ 6 میں شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں آنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر جمعرات تک اجازت نامہ جاری کردے گا۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں آنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر جمعرات تک اجازت نامہ جاری کردے گا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی، شہری پی ایس ایل 6 کے میچز گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔

نمائندہ سماء کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت کیلئے ایس او پیز تیار کرکے حکومت کو بھجوادیئے تھے، جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گراؤنڈ میں 25 سے 30 فیصد شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، این سی او سی جمعرات تک اجازت نامہ جاری کردیگا۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستانی میدانوں پر کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے ایس او پیز کے مطابق کرکٹ شائقین کا میدان آمد سے قبل درجہ حرارت چیک ہوگا جبکہ کسی کو بھی فیس ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں چھ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، کراچی کنگز دفاعی چیمپئن ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی بھی ایک ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائدکردی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائدکردی