کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جنوبی افريقہ ميں کرونا کی موجودہ صورتحال کےباعث دورہ ملتوی کيا ہے، کھلاڑيوں کی صحت اور حفاظت پرکمپرومائز نہيں کرسکتے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہا کہ ہم مايوس ہيں، يہ فيصلہ کرنا آسان نہيں تھا، جنوبی افريقہ کيساتھ سيريز کے نئے شيڈول کوترتيب دينگے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اميد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افريقي کرکٹ بورڈ اور عوام وبا سے جلد نجات حاصل کرينگے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا تھی۔ آسٹریلیا کو دورہ جنوبی افریقہ رواں سال فروری اور مارچ میں کرنا تھا۔
یاد رہے کہ کوویڈ ۔19 کی عالمی وبا کے باعث حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں گیا تھا۔