in

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم نے آئی سی سی کادل موہ لیا

Gwadar stadium

سمندر سے قريب اور پہاڑوں کے درميان بنے گوادر کرکٹ اسٹيڈيم کے دنيا بھر ميں چرچے ہونے لگے ہیں۔ انٹرنيشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصاوير شيئر کرکے چيلنج دے ديا کہ اس سے خوبصورت گراؤنڈ اگر کہيں ہے تو ہميں دکھائيں۔

اداکار اور ميزبان فخرعالم نے تصاوير سوشل ميڈيا پر شيئر کی تھیں جو وائرل ہوگئيں۔

وزيراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی آئی سی سی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ يہاں انٹرنيشنل ميچز کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔

دورہ پاکستان پر آئی جنوبی افريقی ٹيم کے کھلاڑی تبريز شمسی نے متاثر ہوکر لکھا کہ کيا ہم اس گراؤنڈ پر تيسرا ٹی ٹوئنٹی کھيل سکتے ہيں؟

دوسری جانب سوشل ميڈيا صارفين نے پی ايس ايل ميں کوئٹہ گليڈی ايٹرز کے کچھ ميچز گوادر اسٹيڈيم ميں کرانے کا مطالبہ کيا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ پاکستانی حیران پریشان

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ پاکستانی حیران پریشان

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں،سینیٹرشبلی

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں،سینیٹرشبلی