نيشنل کرکٹ اکيڈمی کے سابق سربراہ مدثر نذر نے انکشاف کيا ہے کہ جب وہ عہدے پر تھے تو اکيڈمی پر بہت پريشر آتا تھا جبکہ وزيراعظم تک کا بھی فون آجاتا تھا۔ سفارشيں کی جاتی تھيں کہ اِنڈور سينٹرز اور گراؤنڈ استعمال کرنے ديا جائے۔
مدثر نذر نے يہ بھی کہا کہ نيشنل کرکٹ اکيڈمی کا نام تبديل کرکے نيشنل ہائی پرفارمنس سينٹر رکھنے کی تجويز بھی ان کی تھی۔