in

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

Pakistan Squad

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جس میں آل راؤنڈر دانش عزیز، اسپنر ظفر گوہر، زاہد محمود اور عماد بٹ شامل ہیں۔

سال 2019 میں آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے حسن علی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اوپنر فخر زمان، وہاب ریاض، شاداب خان، عماد وسیم اور محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں منعقد ہوں گے جس کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

:اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، حید علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر، زاہد محمود۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت سے متعلق بیان پر پرویز خٹک کی وضاحت

حکومت سے متعلق بیان پر پرویز خٹک کی وضاحت

اداکارہ عائزہ خان نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ مداحوں خوش ہونے کے ساتھ ساتھ بے چین بھی ہو گئے 

اداکارہ عائزہ خان نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ مداحوں خوش ہونے کے ساتھ ساتھ بے چین بھی ہو گئے