in

ٹی 20 سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کو شکست

ٹی 20 سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کو شکست

دورہ انگلينڈ ميں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹيم نے انگلينڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کو 3 ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کی شراکت داری کی۔ کپتان بابراعظم نے85 اور محمد رضوان نے63 رنز کی شاندار اننگز کھيلی۔ فخرزمان26، محمد حفيظ 24 اور صہيب مقصود19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ٹی 20 فارميٹ ميں اپنا سب سے بڑا 232 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پرسجايا۔ ہدف کے تعاقب ميں ڈيوڈ مالان، جونی بيئرسٹو اور معين علی جلد آؤٹ ہوگئے۔ جيسن رائے 32 اور کپتان مورگن بھی 16 رنز بناسکے۔ ليام ليونگ اسٹن نے 43 گيندوں پرجارحانہ 103 رنز بنائے ليکن وہ ٹيم کو جتوا نہ سکے۔ انگلش ٹيم آخری اوور ميں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  شاہين آفريدی اور شاداب خان نے تين تين وکٹيں حاصل کيں۔ شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا

 علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا

کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟ وزیرمملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو کھری کھر ی سنادیں

کشمیرکی بیٹی اپنے چچامودی کیلئے کیوں کوئی لفظ نہیں بولتی؟ وزیرمملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کو کھری کھر ی سنادیں