in

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت گروپ میچز میں ٹکرائیں گے

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت گروپ میچز میں ٹکرائیں گے

پاکستان اور بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ايک ہی گروپ ميں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے 12 ٹٰيموں کو 2 گروپس ميں تقسيم کيا ہے، گروپ ون ميں انگلينڈ، آسٹريليا، جنوبی افريقا اور 2 مرتبہ کے چيمپيئن ويسٹ انڈيز کو رکھا گيا ہے، ديگر 2 ٹيموں کا فيصلہ کواليفائنگ راؤنڈ کے بعد ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو ميں پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیوزی لينڈ اور افغانستان کی ٹيميں شامل ہيں۔

شیڈول کے مطابق سری لنکا لنکا اور بنگلہ ديش سميت 8 ٹيميں کواليفائنگ راؤنڈ کھيليں گی، جہاں سے 4 ٹیموں کی چھٹی ہوگی اور بقيہ 4 ٹيميں سپر 12 کا ٹکٹ کٹائیں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کواليفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر سپر 12 مرحلہ شروع ہوگا، ميگا ايونٹ کے ميچز يو اے ای اور عمان ميں کھيلے جائيں گے۔ بھارت میں کرونا کیسز کے باعث ایونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ايڈيشن 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھيلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرمنی میں بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 100 سے متجاوز

جرمنی میں بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 100 سے متجاوز

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ  سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ  سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں