in

عمراکمل کاحملہ کرنےوالےملزمان کومعاف کرنےکافیصلہ

عمراکمل کاحملہ کرنےوالےملزمان کومعاف کرنےکافیصلہ

قومی کرکٹرعمر اکمل نے حملہ کرنے والے ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹرعمر اکمل نے حملہ کرنے والے ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمر اکمل کے وکیل نے جمعہ کوجج پرعدم اعتماد کی درخواست واپس لے لی۔عمر اکمل نے حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ عمر اکمل نے اس سلسلے میں ضمانتوں پرسماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کرتے ہوئے سیشن جج کے روبرو درخواست دائر کی تھی تاہم اب عمر اکمل نےحملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وکیل کے مطاطق ملزمان کی ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گےاور ملزمان سے صلح نامہ جمع کرایاجائے گا۔عمر اکمل سے جھگڑا کرنے والے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج دیکھا جاسکتا ہے کہ3  افراد کرکٹر کو گھر کی دہلیزپردھکےما رہے ہیں، فوٹیج کے مطابق جھگڑا 10 جولائی رات ساڑھے 3 بجے ڈیفنس بی کے علاقے میں ہوا۔

عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روک لیا جبکہ شہریوں کے جمع ہونے پر تینوں افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کرکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے ہاتھا پائی کے دوران 15 پر پوليس کو کال کرکے اطلاع دی جس پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔ حراست ميں ليے جانے والوں ميں برطانوی نيشنل شہری بھی شامل تھا۔

مخالف پارٹی نے بھی عمراکمل کيخلاف تھانہ ڈیفنس بی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے، درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ سیلفی لینے پر عمر اکمل نے گالم گلوچ کی، ملازمین سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

شلپا شیٹھی نے ہالی ووڈ کی آفرز ٹھکرانے کی وجہ بتادی

شلپا شیٹھی نے ہالی ووڈ کی آفرز ٹھکرانے کی وجہ بتادی