in

تیسرےون ڈےمیں شکست، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

تیسرےون ڈےمیں شکست، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے بلےباز ڈیوڈ ملان دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم فل سالٹ اور زیک کرالے نے بالترتیب 37 اور 39 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان بین اسٹوکس نے بھی 32 رنز بنائے۔

جیمز ونس نے لیوس کریگری کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ اس دوران ونس نے شاندار سنچری بنانے کے بعد 102 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ لیوس 77 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے تاہم امام الحق سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے وہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام رہنے والے کپتان بابراعظم کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بناڈالا۔ یہی نہیں قومی ٹیم کے کپتان نے 158 رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل امام الحق نے 2019 میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 74 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور صہیب مقصود صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ فہیم اشرف 10، حسن علی 4، شاداب خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کرس نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Dollar-online_1

ڈالر کی قیمت 159.70روپے ریکارڈ

عالمی پروازوں کی پاکستان کیلیےبحالی، ہدایت نامہ جاری

عالمی پروازوں کی پاکستان کیلیےبحالی، ہدایت نامہ جاری