in

ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نوید عالم لاہور کے اسپتال میں کئی روز سے داخل تھے جہاں ان کا خون کے سرطان کا علاج ہورہا تھا اور پیر کی رات ان کی کیموتھراپی بھی ہوئی تھی۔ گذشتہ ہفتے سندھ حکومت نے نوید عالم کےعلاج کے لیے 40 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔ سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ افراد نے ان کےعلاج کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے بھی شروع کردیے تھے۔

نوید عالم 1994 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین کی ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش کی ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ نوید عالم کو بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

نوید عالم پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ اور صدر خالد کھوکھر نے نوید عالم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ نوید عالم کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔ نوید عالم کی ہاکی میں خدمات کسی سے چھپی نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہبازاورحمزہ کی ضمانتیں،گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

شہبازاورحمزہ کی ضمانتیں،گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

متحدہ عرب امارات کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی اہم اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی اہم اعلان کر دیا