in

دوسراون ڈے: پاکستان کوشکست، انگلینڈکو سیریز میں فیصلہ کن برتری

دوسراون ڈے: پاکستان کوشکست، انگلینڈکو سیریز میں فیصلہ کن برتری

لارڈز میں کھیلے جارہے تینوں میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ بارش کے باعث میچ 47، 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، میزبان ٹیم 45.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور محض 53 رنز پر امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان پویلین لوٹ گئے، چاروں نے بالترتیب ایک، 19، 5 اور 10 رنز بنائے۔

سعود شکیل نے صہیب مقصود او شاداب  خان کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم صہیب 19 اور شاداب 21 رنز پر وکٹیں گنواگئے، سعود شکیل بھی 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

حسن علی 31، فہیم اشرف اور حارث رؤف ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لوئس گریگوری نے 3، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2، 2 شکار کئے، بریڈن کارسے ایک وکٹ لے سکے۔

انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا تیسرا میچ، تیسرا میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سکھر: نارا کینال پر مگرمچھ کا 4 سالہ بچی پر حملہ

سکھر: نارا کینال پر مگرمچھ کا 4 سالہ بچی پر حملہ

مری میں نوجوان پر تشدد ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

مری میں نوجوان پر تشدد ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے