in

دوسراون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کوجیت کیلئے 248رنز کا ہدف

دوسراون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کوجیت کیلئے 248رنز کا ہدف

لارڈز میں کھیلے جارہے تینوں میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ بارش کے باعث میچ 47، 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، میزبان ٹیم 45.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی دو وکٹیں 21 رنز کے مجموعے پر گریں تاہم اوپنر فل سالٹ اور مڈل آرڈر بیٹسمین جیمز ونس کے درمیان 97 رنز کی شراکت قائم ہوئی، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فل سالٹ 60 اور جیمز ونس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لوئس گریگوری 40 اور بریڈن کارسے 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ڈیوڈ ملان، زیک کراؤلی، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بین اسٹوکس 22، جون سمپسن 17 اور ثاق محمود 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میٹ پارکنسن نے 7 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن رضا نے 51 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے تیسری مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک شکار کیا۔

انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، تیسرا میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عیدالاضحیٰ پر قربانی اور عقیقہ ساتھ کیا جاسکتا ہے؟

عیدالاضحیٰ پر قربانی اور عقیقہ ساتھ کیا جاسکتا ہے؟

گرمی سے ستائی جنت مرزا نے ایسا کام کردیا جو اکثر نوجوان لڑکے کرتے ہیں

گرمی سے ستائی جنت مرزا نے ایسا کام کردیا جو اکثر نوجوان لڑکے کرتے ہیں