پاکستان میں کرکٹ میچز کے دوران اسٹيڈيم ميں شائقين کی آمد کی اجازت کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر حکومت سےرابطہ کیا ہے۔
پی سی بی کےمطابق حکومت یکم فروری 2021 کو شائقین کی پاکستان سپر لیگ سمیت جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے میچز کے دوران اسٹیڈیم آمدسےمتعلق فیصلےسےآگاہ کرے گی۔
پی سی بی نےاین سی اوسی سے50فیصدشائقین کومیچ دیکھنےکی اجازت مانگی تھی۔ این سی او سی کرونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ اجازت ملنے کی صورت میں بورڈ پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز کرے گا۔
اس سے قبل 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ سروسز کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ۔اس کے علاوہ،جنوری2021 سے جون2021 تک کی تمام سیریز و ایونٹس کیلئے ٹینڈرجاری کیا گیا ہے۔