in

پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے شروع ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 54 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 10جولائی کو لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

دیر:شرینگل بازارمیں آگ لگنےسےکروڑوں روپے کا نقصان

دیر:شرینگل بازارمیں آگ لگنےسےکروڑوں روپے کا نقصان