in

پاکستان کرکٹ بورڈ نےنئےسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نےنئےسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کی فہرست جاری کردی ہے۔

گورننگ بورڈ سے آئندہ مالی سال 22-2021 کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔ 20 ایلیٹ کرکٹرز کے لیے اعلان کردہ اس فہرست میں کنٹریکٹ کی 3 مختلف کٹیگریز سمیت3  ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی  شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔

اس فہرست کو حتمی شکل دینے والے3 رکنی پینل میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان  شامل تھے۔ اس دوران پینل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد کنٹریکٹ کی یہ فہرست پہلے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور پھر حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کے پاس بھجوائی گئی۔12 ماہ پر مشتمل یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک جاری رہے گا۔

کٹیگری اے : بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی

کٹیگری بی: اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ

کٹیگری سی : عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد

ایمرجنگ کٹیگری: عمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر

کٹیگری اے: ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ۔ کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا

کٹیگری بی: ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد،ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی 20 انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں پرائیویٹ سکول میں لڑکے نے تیسری جماعت کی طالبہ کا زیادتی کا نشانہ بناڈالا

لاہور میں پرائیویٹ سکول میں لڑکے نے تیسری جماعت کی طالبہ کا زیادتی کا نشانہ بناڈالا

امریکا اور کینیڈا میں بدترین گرمی،معمولاتِ زندگی متاثر،درجنوں اموات

امریکا اور کینیڈا میں بدترین گرمی،معمولاتِ زندگی متاثر،درجنوں اموات