نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 308 رنز 8 وکٹوں پر بقیہ اننگز شروع کی۔ قومی ٹیم 70 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی۔
فواد عالم نے مڈل آرڈر میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی 8 اننگز میں 500 رنز بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ فواد عالم نے 41 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔
کراچی ٹیسٹ: فواد کی سنچری، پاکستان کو 88رنز کی برتری حاصل
فواد عالم کے علاوہ نمایاں رنز بنانے والوں میں اظہر علی نے 51 اور فہیم اشرف نے 64 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کگیسو ربادا نے ٹیسٹ میں اپنی 200 وکٹیں بھی پوری کر لیں۔
پچ رپورٹ
سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔
جنوبی افریقہ