in

صہیب مقصود کی 5سال بعد ٹیم میں واپسی

صہیب مقصود کی 5سال بعد ٹیم میں واپسی

ابوظہبی میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان اوپنر حیدر علی کی جانب سے بائیوسیکیور ببل کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر پی ایس ایل سکس کے فائنل سے دستبردار کردیا ہے جبکہ انہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

صہیب مقصود کو چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

 صہیب مقصود پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔

یاد رہے کہ صہیب مقصود 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PM-Bill-Gates

بل گیٹس کا عمران خان سے رابطہ، پولیوکے خاتمے اور صحت کےامورپربات چیت

Hajj 2021

عازمین حج کے ناموں کا اعلان کل ہوگا