in

بھارت کوشکست، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

بھارت کوشکست، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے جیت لی، بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیویز نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر پورا کرلیا، میچ کے دو روز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے جیت لی، بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیویز نے 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر پورا کرلیا، میچ کے دو روز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بارش کے باعث 2 روز ضائع ہونے کے بعد کھیل چھٹے دن (ریزور ڈے) تک گیا۔

بھارت اپنی پہلی اننگز میں 217 اور دوسرے میں صرف 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا، کوئی بھی بھارتی بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، پہلی اننگز میں اجنکیا رہانے 49 اور دوسری اننگز میں رشب پنت 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 رنز بنائے جبکہ جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کین ولیمسن 52 اور روس ٹیلر 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کائل جیمیسن کو میچ میں 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی سائنسدانوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

پاکستانی سائنسدانوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

وزیراعظم کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکے دورے پروزیرخارجہ کاتبصرہ

وزیراعظم کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکے دورے پروزیرخارجہ کاتبصرہ