in

یونس خان نےپاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ کاعہدہ چھوڑدیا

یونس خان نےپاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ کاعہدہ چھوڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے یونس خان کی ٹیم سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یونس جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے تاہم دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد  باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اورپرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔اس دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ایم کیو ایم لندن کے دو ملزمان گرفتار بھارت سے تربیت کا انکشاف

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ایم کیو ایم لندن کے دو ملزمان گرفتار بھارت سے تربیت کا انکشاف

’ ہنی مون پر میرے شوہر نے مجھے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے دباﺅڈالا اور ۔۔‘ اداکارہ کرشمہ کپور کا شوہر سنجے کپور پر بڑا الزام 

’ ہنی مون پر میرے شوہر نے مجھے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے دباﺅڈالا اور ۔۔‘ اداکارہ کرشمہ کپور کا شوہر سنجے کپور پر بڑا الزام