in

پی ایس ایل6: کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سےباہر

پی ایس ایل6: کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سےباہر

ابوظہبی میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئین کراچی کنگز نے 175 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ شرجیل 26 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے جبکہ مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نائب کپتان بابراعظم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں دانش عزیز 13، تھیسارا پریرا 37، والٹن 9، عماد وسیم 16 رنز بناسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 176 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کے حضرت اللہ نے 38گیندوں پر77رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور10 چوکے لگائے اور مین آف دی میچ رہے۔

کامران اکمل نے 13 رنز، امام الحق11، خالد عثمان 17 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔ آخری اوور میں زلمی کو 7 رنز درکار تھے۔

کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جبکہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گجر نالہ متاثرین کی بلاول ہاؤس پر احتجاج کی کوشش

گجر نالہ متاثرین کی بلاول ہاؤس پر احتجاج کی کوشش

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: امریکاکو اڈے دیکرپاکستان ہدف نہیں بنناچاہتا، وزیراعظم