in

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، کراچی کنگز پلے آف میں

پاکستان سپر لیگ 2021ء میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، لاہور قلندرز بھی ٹاپ 4 سے باہر ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ 2021ء میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، لاہور قلندرز بھی ٹاپ 4 سے باہر ہوگیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا، وائلڈر متھ نے میچ کے 19ویں اوور میں 33 رنز دیئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے دانش عزیز نے 13 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شرجیل خان 45 اور بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چیڈوک والٹن نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عارش علی خان نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خرم شہزاد اور عبدالناصر نے ایک ایک شکار کیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی، کپتان سرفراز احمد ناقابل شکست 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، تاہم ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

جیک ویدرالڈ 25 اور حسن خان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 19، عثمان خان اور اعظم خان نے 15، 15 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد الیاس نے 3 اور ارشد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم 10 میچوں میں 10 پوائنٹس حاصل کرکے رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی، لاہور قلندرز بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں صرف 2 میچ ہی جیت سکی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بیٹسمین دانش عزیز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم کا ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملنے سے انکار

وزیراعظم کا ڈائریکٹر سی آئی اے سے ملنے سے انکار

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمان سے رابطہ

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمان سے رابطہ