in

پی ایس ایل6: اہم میچ میں لاہور کو شکست

پی ایس ایل6: اہم میچ میں لاہور کو شکست

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کی ٹیم نے بابر اعظم اور مارٹن گپٹل کی شاندار بلےبازی کے باعث مقررہ 20 اوورز میں 176 بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 54، مارٹن گپٹل 43، شرجیل خان 13 بنائے جبکہ 19 گیندوں پر کپتان عماد وسیم نے 30 رنز کی اننگز کھیل کر ٹوٹل 176 رنز پر پہنچادیا۔

جواب میں لاہورقلندرز کی ٹیم نے لاہور قلندرز نے محتاط آغاز کیا، فخر زمان 19، کپتان سہیل اختر21، محمد حفیظ 36، ٹم ڈیوڈ 34 اور جیمز فالکنر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز ٹیم

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللّٰہ زادران، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز ٹیم

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، جیمز فوکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

میچ سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹیم میں ذیشان اشرف کی جگہ آغا سلمان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کراچی کنگز میں وقاص مقصود اور عامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس کو شامل کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افریقی ملک میں اتنا بڑا ہیرا مل گیا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی

افریقی ملک میں اتنا بڑا ہیرا مل گیا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی

IRAN-POLITICS-VOTE

ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے