in

کراچی ٹیسٹ: دوسرے روز کا پہلا سیشن پاکستان کے نام

Azhar Ali

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان سے بقیہ اننگز شروع کی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 104 رنز تک پہنچا دیا۔

اظہر علی 38 اور  فواد عالم 39 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کے پہلے روز عمران بٹ 9، عابد علی 4، کپتان بابر اعظم 7 اور شاھین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کاشکار

پچ رپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی

سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم ون ڈےمیں وائٹ واش

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم ون ڈےمیں وائٹ واش