in

اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، 191 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کرلیا، کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان 150 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ 2021ء کے 22 ویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان ناقابل شکست 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی، منرو 56 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 88 اور افتخار احمد 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کے ساتھ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کردی

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کردی

تنخواہ اور پنشن پر ٹیکس کی خبریں ایف بی آر نے سب کچھ واضح کردیا

تنخواہ اور پنشن پر ٹیکس کی خبریں ایف بی آر نے سب کچھ واضح کردیا