in

یوروکپ: میچ کےدوران ڈینش فٹبالر کو دل کادورہ پڑگیا

یوروکپ: میچ کےدوران ڈینش فٹبالر کو دل کادورہ پڑگیا

ڈنمارک فٹبال ٹیم کے ڈاکٹرز کے مطابق ڈینش فٹبالر کرسچن ایرکسن کو فن لینڈ کےخلاف میچ کے دوران دل کا پڑا ہے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن میں پارکن اسٹیڈیم میں ناخشگوار واقعہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوعارضی طورپر معطل کردیا گیا۔

ایرکسن کو جب اسٹریچر پراسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو انھوں نے اپنا ہاتھ بلند کیا اور ایک طرح سے اپنے مداحوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ وہ خیریت سے ہیں۔

ایرکسن کے میدان میں گرنے کے فورا بعد ٹیم کے ساتھی کھلاڑیون نے ان کے گرد ایک حصار بنا لیا اور طبی عملہ نے ان کی چھاتی دبانا شروع کردی۔ سی پی آر کے اس عمل کے بعد ان کی سانسیں بحال ہوگئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایرکسن کی اسپتال میں حالت مستحکم ہے۔

ایرکسن کو اسپتال لے جانے کے بعد دونوں ٹیمیں بھی میدان سے باہر آگئیں اور یو ای ایف اے کی انتظامیہ نے میچ کو معطل کردیا تھا تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی رضامندی کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

denmark-goalkeeper-kasper-schmeichel-sabrina-kvist-jensen.jpg

واضح رہے کہ میچ کے دوران ڈینش فٹبالر کرسچن ایرکسن کی اہلیہ بھی موجود تھیں، جو واقعہ کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور میدان میں آگئیں تاہم ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے انہیں حوصلہ دیا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں ڈنمارک کی ٹیم کو فن لینڈ کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی

بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بڑ ی پیشگوئی کردی

ڈی جی ایف آئی اے کوکیوں تبدیل کیا گیا؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی

ڈی جی ایف آئی اے کوکیوں تبدیل کیا گیا؟ احسن اقبال نے وجہ بتا دی