in

قلندرز کی پی ایس ایل6 میں مسلسل دوسری فتح

قلندرز کی پی ایس ایل6 میں مسلسل دوسری فتح

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 160 رنز بناسکی۔

پشاور کی جانب سے اوپنگ بلےبازی کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا، کامران صرف ایک رن اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح ڈیوڈ ملر 21 اور عمید آصف 23 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے لیگ اسپینر راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر، رومن پویل، شرفین، فابین اور وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ملر کو راشد خان نے 21 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا اور رومن پویل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وہاب ریاض ان کے پانچویں شکار بنے جنہیں راشد خان نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ شعیب ملک کی تھی جنہوں ںے سب سے زیادہ 48 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے ان میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی بولنگ کے سامنے لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

بین ڈنک 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، جیمز فالکنر نے 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ ٹم ڈیوڈ نے شاندار نصف سنچری مکمل کی اور وہ 64 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عمران، عمید آصف اور فیبین ایلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نےکل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے لاہور قلندرز مسلسل دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،قادرخان مندوخیل

فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کراؤں گا،قادرخان مندوخیل

بلوچستان: مسافر کوچ حادثےکا شکار، 18مسافر جاں بحق

بلوچستان: مسافر کوچ حادثےکا شکار، 18مسافر جاں بحق