in

پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ سیریز نہیں دکھائیں گے،فواد چوہدری

پاکستان اورانگلینڈ کرکٹ سیریز نہیں دکھائیں گے،فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز ٹی وی رائٹس کی وجہ سے پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی ايشيا کے تمام کرکٹ مقابلوں کے رائٹس بھارت کے پاس ہيں۔ اس لئے پاکستان اور انگلينڈ کی سيريز پاکستان ميں نہيں دکھا پائيں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وفاقی کابينہ نے بھارتی کمپنی سے پی ٹی وی کو معاہدہ کرنے کی منظوری نہيں دی ہے اور پاکستان  بھارت سے کوئی کاروبار نہيں کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اب سے پاکستان کوئی بھی کرکٹ سيريز نہيں دکھا سکے گا۔ اس فيصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی کو نقصان ہوگا لیکن اس کا کوئی متبادل نہيں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز اگلے ماہ کھیلی جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علیزے شاہ پریاسرنواز کی تنقید: فیروزخان حمایت میں بول پڑے

علیزے شاہ پریاسرنواز کی تنقید: فیروزخان حمایت میں بول پڑے

شیخو پورہ شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات اہل علاقہ کا احتجاج گوجرانوالہ روڈ بند

شیخو پورہ شادی والے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات اہل علاقہ کا احتجاج گوجرانوالہ روڈ بند