in

دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں، حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب ون ڈے انٹرنیشنل اور قومی ٹی 20 اسکواڈز جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ قومی ٹی20 اسکواڈ جبکہ سلمان علی آغا کو قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے، لہٰذا ان کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔ لیگ اسپنر کو اسی انجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا۔

دورہ انگلینڈ سےقبل قومی کرکٹرز کےسینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان متوقع

دوسری جانب نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلےباز فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹی20 اسکواڈ میں بطور اضافی کھلاڑی شامل کیا گیا تھا، انہیں ٹی20 اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

دورے کے لیے اعلان کردہ قومی ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈز بالترتیب18 اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ان دونوں اسکواڈز میں 13 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ ان 21 میں سے 8 کرکٹرز ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹ میں قومی اسکواڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ:

کپتان بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ:



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی

رنگ روڈ سکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام ہیں شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

رنگ روڈ سکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام ہیں شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ