in

پی ایس ایل کے بقیہ میچز 9جون سے شروع ہونگے

PSL-new-1

کوالیفائر اور ایلیمنٹر ایک سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے اور ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مارچ میں کرونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا تھا۔ 7 کھلاڑیوں اور عملے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کے بقیہ میچز یکم تا 20جون کراچی میں کھیلے جائیں گے تاہم بھارت میں آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے پر غور کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی کےلیےپی ڈی ایم کےدروازے کھلےہیں،مولانافضل الرحمان

پیپلزپارٹی کےلیےپی ڈی ایم کےدروازے کھلےہیں،مولانافضل الرحمان

قصور کے سکول میں مزدوری کرنے والے شخص نے ننھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

قصور کے سکول میں مزدوری کرنے والے شخص نے ننھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا