in

کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھادی گئی

کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں ٹیموں کی تعداد بڑھادی گئی

آئی سی سی نے عالمی ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کردیا، ورلڈ کپ میں 14، چیمپئنز ٹرافی میں 8 اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی نے عالمی ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کردیا، ورلڈ کپ میں 14، چیمپئنز ٹرافی میں 8 اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے منگل کو 2024ء سے 2031ء تک کے عالمی مقابلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ کے 2027ء اور 2031ء کے ورلڈ کپ مقابلوں میں ایک بار پھر 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’2027ء اور 2031ء کا آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 14 ٹیموں اور 54 میچوں پر مشتمل ہوگا۔

ورلڈ کپ 2019ء میں صرف 10 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اس کی فاتح ٹیم میزبان انگلینڈ رہی تھی، اس سے پہلے 2015ء میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ’منی ورلڈ کپ‘ کے نام سے مقبول چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں ٹیموں کی تعداد 8 ہوگی جو 2025ء اور 2029ء میں منعقد کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آخری بار چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2017ء میں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا جس کا چیمپئن پاکستان رہا تھا، فائنل میں بھارت کو 180 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گے، 2024ء، 2026ء، 2028ء اور 2030ء کا ٹورنامنٹ 55 میچوں پر مشتمل ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کی تعداد کم کرکے 10 کرنے پر شائقین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی، ناقدین کا کہنا تھا کہ فیصلہ  کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

آئی سی سی حکام کا ٹیموں کی تعداد میں تبدیلی سے متعلق کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ’مس میچ‘ کا خطرہ کم ہے اور براڈ کاسٹرز کی بھی یہی ترجیح ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیکلین فرنینڈیس کے والدین ان کے لیے پریشان کیوں ہیں؟

جیکلین فرنینڈیس کے والدین ان کے لیے پریشان کیوں ہیں؟

نیب کے کچھ قوانین سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،اسدعمر

نیب کے کچھ قوانین سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،اسدعمر