دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد پاکستان آئی ہے اور اس حوالے سے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی پلان تھا ٹاس جيت کر بيٹنگ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ پاکستان ٹیم میں اسپنر نعمان علی اور اوپنرعمران بٹ ڈيبيو کر رہے ہيں۔
کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی رواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔
کراچی ٹیسٹ: کون کون سی سڑکیں بندہونگی؟، نیاٹریفک پلان جاری
پچ رپورٹ
سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ پچ پر گھانس نہیں ہے بلکہ بالکل فلیٹ ہے۔ میچ میں کم سے کم دو اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ اگلے پانچ روز تک کراچی کا موسم خشک اور سرد رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔
جنوبی افریقہ
کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مرکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔