in

سرفرازاحمد سمیت 6افراد کے ویزے جاری

سرفرازاحمد سمیت 6افراد کے ویزے جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں جن میں 4افراد کو تعلق لاہور جبکہ 2 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوںگے، جس کے بعد مزید 2 افراد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونگے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےکپتان، کھلاڑی ویزے سےمحروم

یواےای روانہ ہونے والے افراد میں تین کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود دیگر 7 افراد کو ویزے تاحال جاری نہیں ہوسکے ہیں، ان سات افراد میں 3 کرکٹرز عمرامین، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ سےتمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے

قبل ازیں گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے والے تمام کھلاڑی ابوظہبی روانہ ہوئے تھے جن میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، رائیلی روسو اور کیمرون ڈیلپورٹ شامل تھے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کے نرخ میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

چین نے اپنے شہریوں کیلئے بچوں کی پیدائش کی حد بڑھادی

چین نے اپنے شہریوں کیلئے بچوں کی پیدائش کی حد بڑھادی