پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے پولیس نے نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری کردیا۔ میچ 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، قریبی سڑکیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔

جنوبی افریقی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، جسے اسٹیٹ گیسٹ سیکیورٹی دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شہریوں کو مذکورہ دنوں میں متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نظر ثانی شدہ پلان کے مطابق کارساز روڈ اسٹیڈیم فلائی اوور تک کھلا رہے گا جبکہ آغا خان اسپتال سے متصل سڑک بھی نیو ٹاؤن تک معمول کے مطابق کھلے رہے گی۔
کراچی ٹیسٹ کے دوران 26 سے 30 جنوری تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر تک دونوں روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ ڈالمیا سے متصل اسٹیڈیم کی عقبی سڑک صرف مکینوں کیلئے کھلے رہے گی۔