in

فٹبال فیڈریشن کےانتخابات کیلئےبات چیت جاری ہے،فہمیدا مرزا

فٹبال فیڈریشن کےانتخابات کیلئےبات چیت جاری ہے،فہمیدا مرزا

وفاقی وزیر فہیمدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت فٹبال فیڈریشن کے دھڑوں میں بات چیت کیلیے سہولت کاری اور فیڈریشن کے شفاف انتخابات کے لئے بات چیت کررہی ہے۔

فیفا میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطلی کی بازگشت سینیٹ تک جاپہنچی ہے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکینت سے معطلی کا سوال ہوا۔ وفاقی وزیرفہیمدہ مرزا کی ایوان میں عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ وزیروں کو کہا کریں کہ وقت پر ایوان میں آیا کریں،جب تک متعلقہ وزیر نہ آ جائیں ، دیگر سوالات لیتے ہیں۔

کچھ دیر کے بعد سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے پاکستان کی  فیفا رکنیت معطلی سے  متعلق ایوان میں جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو فیفا نے تسلیم نہیں کیا اوراب دوبارہ الیکشن ہونگے تو نئی باڈی سامنے آئے گی۔ فہمیدا مرزا نے بتایا کہ وزارت کھیلوں کے حوالے سے قومی اسپورٹس پالیسی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سال 2005 میں اسپورٹس کے حوالے سے آخری پالیسی آئی تھی۔

اس موقع پر سینیٹر شازیہ مری نے کہا کہ فیفا کی رکنیت معطل ہونے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔سینیٹر مشتاق نے کہا کہ 208 ممبران میں سے 203 ممبران نے پاکستان کی رکینت معطلی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس پر فہمیدا مرزا نے جواب دیا کہ اس معاملے پر تشویش ہے اور فیفا کے صدر کو خط لکھا ہے اور ہم فٹبال فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے۔

فہمیدا مرزا نے مزید بتایا کہ شخصیات اپنی ذات کی خاطر پاکستان کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ شخصیات اداروں سے بڑی ہوتی ہیں۔2011 سے سیاسی شخصیات فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ تھیں اورفٹ بال فیڈریشن کے اندر دو تین دھڑے بن گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے مطالبہ کیا کہ  فٹ بال کو سیاست سے پاک کریں۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فٹ بال کا سرپرست اعلی نہیں ہونا چاہیئے اورکھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیئے۔قائدحزب اختلاف نے کہا کہ ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جن سے ملک کی بدنامی ہو۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا اور نیشنل اسپورٹس پالیسی پر بھی وزارت سے بریفنگ طلب کرلی۔

پچھلے ہفتے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نےباضابطہ طور پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کردی تھی ۔فیفا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جمعہ کو فیفا کانگریس کے 71 ویں اجلاس کے بعد جاری بیان میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فیفا کے207 رکن ممالک میں سے 203 نے بیورو آف  دی فیفا کونسل کے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا جس میں 7 اپریل کو پاکستان کی رکنیت تیسری پارٹی کی مداخلت پر معطل کرنے کا کہا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کے75 فیصد کیسز بھارتی قسم کے وائرس ہیں،برطانیہ

کرونا کے75 فیصد کیسز بھارتی قسم کے وائرس ہیں،برطانیہ

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے