in

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی،عدالت کا فریقین کونوٹس جاری

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی،عدالت کا فریقین کونوٹس جاری

ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کی کرکٹ کےمیدانوں میں واپسی کےلیےکوششیں جاری ہیں۔عدالت نےان کی درخواست پرسماعت کےبعد 29 جنوری کے لیےفریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کی کرکٹ کےمیدانوں میں واپسی کےلیےکوششیں جاری ہیں۔عدالت نےان کی درخواست پرسماعت کےبعد 29 جنوری کے لیےفریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں لیگ اسپنر دنیش کینریا کی پابندی کے خلاف کیس پر فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دنیش کنیریا کے وکیل نےعدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ پی سی بی سے ان کا مطالبہ ہے کہ کرکٹ بورڈ ان کا موقف آئی سی سی کو پیش کرے،وہ ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ سمیت لیگز کی کرکٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور ان کےپاس موقع بھی ہیں لیکن پابندیوں کےباعث کرکٹ میں حصہ نہیں لے پارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی لیگز کی جانب سے بھی پیشکش کی گئی ہے۔

دنیش کنیریا نے کہا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی معافی ملی ہے اور جو غلطیاں ان سے ہوئی ہیں اس پر معافی مانگ چکے ہیں اوراس وقت ان کی کرکٹ باقی ہے۔ دنیش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ دوسرےکھلاڑیوں کی طرح انہيں بھی بحالی پروگرام کا حصہ بنا کرايک موقع ديا جائے۔ درخواست میں انھوں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ پوری زندگی ہی کرکٹ کھيلی،کرکٹ کی ہی سمجھ بوجھ ہے،پاکستان کيلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔پی سی بی وکیل نےموقف پیش کیا کہ پی سی بی کی جانب سے دنیش کنیریا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہےکہ مارون ويسٹ فيلڈ اسپاٹ فکسنگ کيس ميں دنیش کنیریا کو کرکٹ کھیلنے پر تاحيات پابندی کا سامنا ہے۔انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پرغور،ایپکس کمیٹی کااجلاس جاری

سندھ میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پرغور،ایپکس کمیٹی کااجلاس جاری

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند