in

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

کراچی میں ٹیسٹ میچ: متعدد سڑکیں بند

گزشتہ دنوں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل کی گئی، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستے بند کردیے گئے جس کے باعث شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد ہوا جبکہ اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند رہے۔

Traffic plan for Karachi issued ahead of PSL 2020 playoffs

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر بندش کے باعث راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم سے ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ سے شاہ سلیمان روڈ اور آغا خان اسپتال جانے والے راستے 21جنوری بروز جمعرات (آج) سے 30 جنوری تک صبح ساڑھے 11بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک بند رہے گا۔

شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے آنے والے شہری نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے بائیں جانب آغا خان اسپتال، نیو ٹاؤن اور دائیں جانب ڈالمیا سے ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ ملینیئم سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاؤن کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

نیوٹاؤن سے آغا خان اسپتال سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائرجانے والے شہری ملینیئم کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں،سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10نمبر سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیئم سے نیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی،عدالت کا فریقین کونوٹس جاری

دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی،عدالت کا فریقین کونوٹس جاری

جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں