in

کراچی ٹیسٹ: پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی، بابراعظم

کراچی ٹیسٹ: پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی، بابراعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہیڈ کوچ سے مشاورت کی ہے تاہم ٹیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ میرا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے بھرپور پلان بنایا ہے اس پر مکمل عمل کریں گے، پاکستان ٹیم کا دارومدار صرف میرے اوپرنہیں، دیگر کھلاڑیوں کا بھی کردار ہوتا ہے، اظہر علی، محمد رضوان اور فواد عالم بہترین بیٹسمین ہیں، امید ہے اچھا پرفارم کرینگے۔

بابراعظم نے کہا کہ کراچی میں روایتی کی وکٹ کا سامنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ روایتی طور پر سلو ہے، وکٹ کو دیکھ کر پلان تیار کیا ہے، ٹاس جیتنے کی صورت میں ہی فیصلہ کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں یا فیلڈنگ کو ترجیح دیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھا کر آنے والے کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کے مواقع ہیں،نئے کھلاڑی اگر ٹیم میں نہیں آتے تو ان کی کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت متاثر کیا، ان میں اچھے اسپنرز اور بیٹسمین موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کا مزا نہیں آتا، ہم تماشائیوں کو مِس کرتے ہیں۔ تماشائی بھی گراؤنڈ میں آنے کے خواہاں ہیں۔کرکٹ کے مداح گھروں پربیٹھ کر کر ہمیں بہتر مشورہ دیتے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ کے مداح قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

محمد حفیظ کے حوالے سے سوال کا جواب ٹیسٹ سیریز کے بعد ہی دے سکوں گا، بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پر بہت خوش ہوں،مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، کوچ کی معاونت کے بغیر ٹیم نہیں بنائی جا سکتی،اچھا کھیلیں گے تو جیتیں گے، خراب کیا تو ہاریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:نامعلوم افراد لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

لاہور:نامعلوم افراد لڑکی کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

کراچی لائٹ ہاؤس: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق

کراچی لائٹ ہاؤس: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق