in

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلیے ویسٹ انڈین اسکواڈ کااعلان

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلیے ویسٹ انڈین اسکواڈ کااعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ سیریز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی اسی ٹیم کے ہمراہ میدان میں اترے گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹرئیل، شیمرون ہیٹمائر، اوشین تھومس، کرس گیل، نکولس پورن، فیبین ایلن، ڈوئین براوو، فیڈل ایڈورزڈ، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، اوبیڈ مکوئے، سمنز اور ہیڈن کو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز ٹیم کےلیے بہت اہم ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول جاری کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

کروناوائرس: ایشیاءکپ ٹی20 دوسری مرتبہ ملتوی

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ دورے میں5 ٹی20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی20 میچز بڑھا دیے گئے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز دو وینیوز باربا ڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیںگے، ٹی20 میچز27 اور 28جولائی کو بار باڈوس میں ہوںگے۔

ٹی20 میچز31 جولائی، یکم اور 3اگست کو میچز گیانا میں کھیلے جائیںگے، اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ بھی گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ12اور دوسرا ٹیسٹ 20اگست سے شروع ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صنم جنگ نے پرفیوم کے 3 برانڈ متعارف کروا دیئے

صنم جنگ نے پرفیوم کے 3 برانڈ متعارف کروا دیئے

کراچی میں شوبز شخصیات کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

کراچی میں شوبز شخصیات کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی